دنیا
21 جون ، 2013

نیوزی لینڈ:طوفان اور تیز ہواوٴں سے کئی مکانات کونقصان

نیوزی لینڈ:طوفان اور تیز ہواوٴں سے کئی مکانات کونقصان

ویلنگٹن…نیوزی لینڈ میں طوفان اور تیز ہوائیں چلنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ویلنگٹن میں طوفان کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ بجلی کے تار گرنے سے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ۔طوفانی ہوائیں چلنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور ٹرین اور بس سروس معطل ہوگئی ہے۔ویلنگٹن آنے اورجانے والی پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔طوفان کے سبب کچھ علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔

مزید خبریں :