پاکستان
21 جون ، 2013

وزیر داخلہ کا سندھ حکومت کو الٹی میٹم نامناسب اورآئین کیخلاف ہے، رضا ربانی

 وزیر داخلہ کا سندھ حکومت کو الٹی میٹم نامناسب اورآئین کیخلاف ہے، رضا ربانی

اسلام آباد…سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا سندھ حکومت کو الٹی میٹم نامناسب اورآئین کیخلاف ہے،ایک منتخب حکومت کو الٹی میٹم دینا صحیح نیں،وزیر داخلہ ایوان میں آکر بیان کی وضاحت کریں،سینٹ اجلاس سے خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ وزیر داخلہ کا سندھ حکومت کو الٹی میٹم نامناسب اورآئین کیخلاف ہے۔وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ وہ سندھ حکومت کو ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کا الٹ میٹم دیتے ہیں۔امن وامان صوبائی مسئلہ ہے، سندھ حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔یہ خطرناک روش ہے،وزیر داخلہ ایوان میں آکر بیان کی وضاحت کریں۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا توپورے ملک کے حالات خراب رہیں گے۔وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ وہ بیان کی وضاحت کریں۔

مزید خبریں :