پاکستان
21 جون ، 2013

ججز نظربندی کیس :استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات قلم بند

ججز نظربندی کیس :استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات قلم بند

اسلام آباد… انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز کی نظربندی کے خلاف پرویز مشرف پر بنائے گئے مقدمہ میں استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلم بند کر لیے۔ پرویز مشرف کے خلاف کوئی بھی وکیل بیان ریکارڈ کرانے نہ پہنچا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سب جیل قرار دیے گئے پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوٴس میں قائم عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 13 وکلا اور پانچ پولیس اہلکاروں کو بطور گواہ طلبی کے سمن جاری کیے تھے تاہم کوئی بھی وکیل بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہ پہنچا۔ پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش بھی سیکورٹی نہ ملنے پر عقبی راستے سے سب جیل پہنچے اور استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات رکارڈ کرائے۔ عدالت نے مزید گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :