دنیا
21 جون ، 2013

سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں بارش ،ژالہ باری اور سیلاب،چین میں برفباری

سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں بارش ،ژالہ باری اور سیلاب،چین میں برفباری

جنیوا … سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں بارش ،ژالہ باری اور سیلاب سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تو دوسری جانب چین میں بن موسم برفباری نے لوگوں کو حیران کردیا۔سوئیٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اولے پڑے ۔جون کے مہینے میں 15 منٹ کی شدید ژالہ باری سے کئی درخت گر گئے ، عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹو ٹ گئے ۔ آمدورفت کا نظا م بھی متاثر ہوا ، کئی علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ فرانس کے جنوبی علاقوں میں بارشں اور پہاڑوں سے آنے والے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ سیلاب کے باعث 3 افراد ہلا ک ہوگئے۔ گزشتہ روز آنے والا سیلاب 1937 کے بعد سب سے بڑا سیلاب ہے۔فرانس کے صدر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دوسری طرف چین میں بن موسم برفباری نے لوگوں کو حیران کردیا ہے ، منگل سے اب تک 28.9 ملی میٹر برف پڑچکی ہے اور درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے ، صورتحال کے پیش نظر لوگوں نے کھانے پینے کا سامان جمع کرنا اور احتیاطی تدابیر شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :