پاکستان
21 جون ، 2013

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ، اپوزیشن جماعتوں کا واک آوٴٹ

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ، اپوزیشن جماعتوں کا واک آوٴٹ

اسلام آباد… قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیااور مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک بجٹ اجلاس ملتوی کردیا جائے۔حکومت نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے مطابق فنانس بل میں ترامیم لانے کا اعلان کیا ہے سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بجٹ کی کیا حیثیت رہ گئی، حکومت بجٹ اجلاس ملتوی کر کے اپنی لیگل پوزیشن بتائے،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک اجلاس ملتوی کیا جائے ،محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اجلاس ملتوی کرنے کی بات نہ کریں، آئینی کوتاہی کو ٹھیک کر لیں، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ جی ایس ٹی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، ابھی بجٹ منظور نہیں ہوا،اس کی شکل تبدیل نہیں ہو گی۔وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت فنانس بل میں ترامیم ہوں گی ، کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو گا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی سے متعلق حتمی فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے کسی اور ادارے کو موقع نہ دیا جائے،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا، اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی میں ہلاکتوں کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ بھی کیا۔

مزید خبریں :