21 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردت میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردت کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،گرفتار ملزم جو کہ خود بھی پولیس کانسٹیبل ہے اسکی شناخت شہزاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے،جس کے قبضے سے نقدی ،امریکی ڈالرز،30 بور پستول اور پولیس سروس کارڈ بھی ملا ہے۔ملزمان نے مدعی محمد ریاض کی موٹر سائیکل چھینی تھی،جو ایک ملزم لیکر فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگیا۔