پاکستان
21 جون ، 2013

کراچی:منوڑہ جانیوالی لانچ الٹ گئی،37افرادکو بچا لیا گیا

کراچی:منوڑہ جانیوالی لانچ الٹ گئی،37افرادکو بچا لیا گیا

کراچی…کیماڑی سے منوڑہ جانے والی مسافر لانچ الٹ گئی ،لانچ پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے، ریسکیو کے عملے نے37 افراد کو بچا لیا جبکہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مسافر لانچ کیماڑی سے منوڑہ جارہی تھی اور اس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے ہماری جان بچ گئی۔لانچ سمندر کی تیز لہروں اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو آپریشن کے ذریعے 37 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 3 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے جن میں ایک خاتون اور2 بچے شامل ہیں۔ڈپٹی چیف فلوٹنگ افسر کے پی ٹیکا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکار حصہ لے ر ہے ہیں۔

مزید خبریں :