پاکستان
21 جون ، 2013

کراچی:ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی:ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔ساجد قریشی نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجدالہدیٰ سے باہرنکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اُنہیں جاں بحق کردیا۔ان کے بیٹے نے اپنے والد کو بچانے کی کوشش تو مسلح افراد نے اس پر بھی فائرنگ کردی جس سے ان کے بیٹا وقاص بھی جاں بحق ہوگیا۔ ساجد قریشی حالیہ الیکشن میں سندھ اسمبلی نشست پی ایس 103 سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اور1986سے ایم کیوایم سے منسلک تھے۔

مزید خبریں :