21 جون ، 2013
کراچی…ایم کیوایم نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کل کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔جبکہ کراچی میں قتل کی خبر پھیلتے ہی دُکانیں اور پیٹرول پمپ بند ہونا شروع ہوگئے اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیامتحدہ قومی موومنٹ نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے بیٹے سمیت قتل کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،ایم کیوایم کے مطابق مقتول ایم پی اے ساجد قریشی کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر جناح گراوٴنڈ عزیزآباد اور تدفین شہداء قبرستان یاسین آباد میں کی جائے گی۔رابطہ کمیٹی نے تین روزہ سوگ کے اعلان کے ساتھ صرف کل کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ کراچی میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کی خبر پھیلتے ہی دُکانیں اور پیٹرول پمپ بند ہونا شروع ہوگئے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے انتہائی زیادہ ہوگیا،کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، شہر کے بعض علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔