21 جون ، 2013
کیل گری…کینیڈا کے شہر کیل گری( Calgary)میں سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کینیڈا کے شہر کیل گری میں دریائے ہائی ووڈ میں آنے والے سیلاب سے اب تک 2 افراد لاپتہ ہیں اور متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 12 سے زائد مقامی آبادیوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،آئندہ آنے والے 2 دنوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف کینیڈا کے محکمہ موسمیات نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے 2 دن میں 100 ملی لیٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔