پاکستان
21 جون ، 2013

ایم کیویم کے کارکنا ن کا قتل،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں، رشید گوڈیل

ایم کیویم کے کارکنا ن کا قتل،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں، رشید گوڈیل

اسلام آباد…کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔رشید گوڈیل کا کہناہے کہ کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ایم کیوایم کے احساس محرومی کو بڑھایا جارہا ہے،چیف جسٹس سپریم کورٹ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی شہادت پر ازخود نوٹس لیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عبدالرشید گوڈیل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی میں ان کی جماعت کے تیسرے رکن اسمبلی کو شہید کیا ہے،گینگ وار کے لوگ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماررہے ہیں،انہوں نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی سے واک آوٹ کر گئے۔عبدالرشید گوڈیل نے بعد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت میں کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ بلوچستان تو جاتے ہیں لیکن کراچی نہیں جاتے،بے حسی کا عالم یہ ہے کہ ہمارے کارکنوں کی شہادت پر کوئی مذمت تک نہیں کرتا، عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ انتخابات سے اب تک ایم کیوایم کے 110 کارکن اور ہمدرد شہید کئے جاچکے ہیں،عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی میں کراچی ٹارگٹ کلنگ پر توجہ دلاوٴ نوٹس دے رہے ہیں مگر بولنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عبدالرشید گوڈیل کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیاجائے۔

مزید خبریں :