21 جون ، 2013
لاہور…مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر 2سو کے قریب سکھ یاتری ٹرین کے ذریعے واہگہ اسٹیشن پہنچ گئے۔واہگہ اسٹیشن پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدیداروں نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ۔ سکھ یاتری 3روز ننکانہ صاحب ، 3روز حسن ابدال جبکہ 4روز تک لاہور میں قیام کریں گے ۔سکھ یاتری 10روز قیام کے بعد 30جون کو بھارت واپس روانہ ہوں گے ۔