پاکستان
21 جون ، 2013

کراچی میں آج بھی گولیوں چلتی رہیں،ایم پی اے سمیت13افراد ہلاک

کراچی میں آج بھی گولیوں چلتی رہیں،ایم پی اے سمیت13افراد ہلاک

کراچی…کراچی میں آج بھی دندناتی گولیوں کا راج رہااور شہری دم توڑتے رہے۔ ایم کیوایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے سمیت سات افراد کو ”نامعلوم “مسلح افراد نے قتل کردیا جبکہ مختلف علاقوں سے تشدد زدہ 6لاشیں بھی ملی ہیں۔ شہر میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی ہے۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے بیٹے سمیت قتل کردیاگیا۔ کیماڑی میں گاڑی سے ایک تاجر کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی،مقتول محمد الطاف امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھا، ادھر لیاری، ابراھیم حیدری اور شیرشاہ سے چار افراد کی لاشیں ملیں۔ماری پور میں دعا ہوٹل کے قریب سے بھی ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ مال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کو مار دیاگیامقتول کی شناخت مولانا یاسر کے نام سے ہوئی۔مبینہ ٹاوٴن تھانے کی حدود مییں فائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے کارکن عمران کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ نیشنل ہائی وے کے قریب گولیاں مار کر دو افرادکی زندگیاں چھین لی گئیں۔ گھاس منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :