پاکستان
21 جون ، 2013

الطاف حسین کی جانب سے ایم پی اے ساجد قریشی کے قتل کی مذمت

الطاف حسین کی جانب سے ایم پی اے ساجد قریشی کے قتل کی مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کی شدید الفاط میں مذمتکرتے ہوئے کہاہے کہ ساجدقریشی کی شہادت سے تحریک ایک بے لوث، مخلص اورجانثارکارکن سے محروم ہوگئی ہے،باپ بیٹے کی شہادت نے ، مجھے اپنے بڑے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین سمیت تحریک کے ہزاروں شہداء کی یاد دلارہی ہے۔ یہ بات الطاف حسین نے اپنی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ساجد قریشی ،ایم کیوایم کے سینئر ترین سرگرم کارکن تھے، تحریک کیلئے ان کے پورے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں خصوصاًساجد قریشی نے حق پرستی کی جدوجہد میں جو خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، ان کی شہادت سے تحریک ایک بے لوث، مخلص اور جانثارکارکن سے محروم ہوگئی ہے۔الطاف حسین نے ساجدقریشی شہیداور وقاص قریشی شہید کے سوگوارلواحقین اورتحریک کے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ دکھ اورغم کی جس کیفیت سے دوچار ہیں میں اس کا پوری طرح احساس کرسکتا ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :