21 جون ، 2013
کراچی…ملک بھرمیں شہید بے نظیر بھٹو کی 60 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، شہید رہنما کی مغفرت کیلئے دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے۔گڑھی خد ا بخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہواجس میں کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء نثار کھوڑو اورسراج درانی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔خیرپور میں شہید رہنما کی سالگرہ پرفاطمید فاوٴنڈیشن اور سول اسپتال میں خون کے عطیات کے کیمپ قائم کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے خون کے عطیہ دئیے۔رحیم یارخان میں پاکستان بینظیر بھٹو کی سالگرہ عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شہید بی بی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، کارکن روایتی طور پر کیک پر ٹوٹ پڑے۔ دوسری طرف محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پاراچنار میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پاراچنار پریس کلب میں تقریب کااہتمام کیا ۔