دنیا
21 جون ، 2013

بھارت: بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 200 سے تجاوز کرگئیں

بھارت: بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 200 سے تجاوز کرگئیں

ممبئی … بھارت میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ پولیس کے مطابق دریائے گنگا سے 40 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد بارشوں میں مرنے والویں کی تعداد207 ہوگئی ہے۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، متاثرہ علاقوں سے 34 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، تاہم 50 ہزار تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ سشیل کمار شندے کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں کھانا اور دوائیں ایئر فورس کے پیراٹروپرز پہنچا رہے ہیں، تاہم سیلاب متاثرین کے عزیزو اقارب نے حکومت کی ناقص کارگردگی، بروقت امداد نہ ہونے کے باعث احتجاج کیا، روڈ بلاک کردیا ، پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مزید خبریں :