21 جون ، 2013
ایل برٹا…کینیڈا کے صوبے ایل برٹا کے شہر کیل گری(Calgary) میں سیلاب سے 75 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔مسلسل بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں شہرمیں 154 ملی لیٹر بارش ہوئی ہے۔جس کے باعث سڑکیں پانی سے بھر گئیں ہیں ،گھر سیلابی پانی میں تیر رہے ہیں۔بجلی کانظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔فوج ہیلے کاپٹرزکی مدد سے امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ،جبکہ شہر کا چڑیا گھر بھی بند کرکے جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔