دنیا
12 مارچ ، 2012

شام کے مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات میں 34 افراد ہلاک

شام کے مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات میں 34 افراد ہلاک

دمشق … شام میں مختلف پر تشدد واقعات میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں تشدد ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سفیر برائے شام کوفی عنان کی صدر بشارالاسد کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور ہوا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق شام میں مختلف واقعات میں 34 افراد ہلاک ہوگئے جس میں 15 شہری، 14 فوجی اور 5 باغی عسکریت پسند شامل ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ Idlib میں خونزیز جھڑپوں کے باعث ہوئیں جبکہ دمشق اور حمص شہروں میں بھی ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔

مزید خبریں :