12 مارچ ، 2012
ملتان… ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت تمام سی این جی اسٹیشن تین روز کے لئے بند کر دئے گئے ہیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملتان ریجن بھر میں خانیوال،چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، وہاڑی، مظفر گڑھ، لیہ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان کے 2 سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج صبح 6 بجے بند کر دئے گئے ۔ سی این جی کی بندش کے باعث جہاں سی این جی صارفین کی معاشی مشکلات بڑھی ہیں وہاں کمرشل گاڑیوں کے کرائیوں میں اضافہ سے عام شہری بھی متاثر ہو رہا ہے سی این جی اسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے بعد حکومت کو سی این جی اسٹیشن کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرے۔