Geo News
Geo News

پاکستان
25 جون ، 2013

سانحہ دیامر میں اہم پیش رفت متوقع ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

سانحہ دیامر میں اہم پیش رفت متوقع ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت …سانحہ دیامر میں ملوث حملہ آوروں کے فرارکی جگہ کا کھوج لگالیاگیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ دو روز میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دیامرگرینڈ جرگہ نے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔چلاس ہیڈ کوارٹرریسٹ ہاوٴس میں منعقدہ گرینڈجرگہ میں مقامی عمائدین نے گلگت بلتستان انتظامیہ کو قاتلوں کی گرفتاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرگہ اعلامیہ کے مطابق کیس میں معاونت کے لیے عمائدین اورممبرا ن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان پرمشتمل دس رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جرگے میں سانحے کی پرزورمذمت کی گئی مقامی عمائدین ،سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اوراعلیٰ فوجی اورسول حکام جرگے میں شریک تھے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے حملہ آوروں کے فراروالے راستے کا کھوج لگالیاہے۔زیرحراست 37افرادکو گلگت منتقل کرکے پوچھ گچھ جاری ہے اور دوروز میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔ دوسری طرف سانحہ دیامر میں 10غیرملکیوں سمیت 11افرادکے قتل کا مقدمہ تھانا گونرفارم میں نامعلوم فرادکے خلاف درج کرلیاگیاہے۔

مزید خبریں :