پاکستان
12 مارچ ، 2012

54نئے سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

54نئے سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد … نئے پارلیمانی سال کے آج ہونے والے پہلے اجلاس میں 54 نومنتخب سینیٹرز نے 6 سال کی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا۔ اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر افراسیاب خٹک نے کی۔ حلف اٹھانے کے بعد گیلری میں موجود پی پی کے حامیوں نے ’زندہ ہے بی بی زندہ ہے‘ کے نعرے لگائے۔ حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پریذائیڈنگ آفیسر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے اور منتخب ہونے والے چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے نومنتخب چیئرمین حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے اور منتخب ہونے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کیلئے 53 ممبران کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی ایوان بالا کی واحد اکثریتی جماعت ہے جس کے ممبران کی تعداد 41 ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اتحادی جماعتوں کی طرف سے نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ کیلئے نیئر حسین بخاری اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے صابر بلوچ کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے قوی امکان ہے اسکے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :