25 جون ، 2013
کوہاٹ …کوہاٹ اور پنڈی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے ۔دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر چار سال قبل بند کی گئی کوہاٹ پنڈی ریلوے سروس بحال کردی گئی۔پاکستان ریلوے ان دنوں بدترین مالی اورانتظامی مشکلات سے دوچار سہی،لیکن آج بھی شہروں شہروں جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد سفر کے دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ آمدورفت کے لیے ریلوے سروس کوہی ترجیح دیتی ہے۔کوہاٹ اور پنڈی کے درمیان سفر کرنے والے شہری اس سہولت سے چار سال سے محروم تھے۔تاہم اب محکمہ ریلوے نے کوہاٹ پنڈی ریلوے سروس بحال کردی ہے۔اور آج پہلی ٹرین مسافروں کو پنڈی سے لے کر کوہاٹ پہنچی۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ اور پنڈی کے درمیان روزانہ دو ٹرینیں چلا کریں گی۔