12 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور،لوئردیر، گلگت ، چترال اور مالاکنڈایجنسی میں محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں واقع تھا۔