پاکستان
12 مارچ ، 2012

سینیٹ :نیر بخاری اور صابر بلوچ کے بلا مقابلہ انتخاب کا امکان

سینیٹ :نیر بخاری اور صابر بلوچ کے بلا مقابلہ انتخاب کا امکان

اسلام آباد…سینیٹ میں چیئرمین کے عہدے کیلئے نیر بخاری اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صابر بلوچ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔ دونوں کے مقابلے میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی فیصلہ کر چکی تھیں کہ ان عہدوں کے لئے کسی کو نامزد نہیں کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ دوپہر دو بجے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے پر سہ پہر 3بجے سیشن شروع ہونے پر ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔آج صبح ہونے والے اجلاس میں 54نو منتخب سینٹرز نے حلف اٹھا لیا۔

مزید خبریں :