12 مارچ ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وحیدہ شاہ کیس میں ریمارکس دیئے ہے کہ سول سرونٹس کو مارا جارہا ہے اور انکی ٹانگیں توڑی جارہی ہیں۔ وحیدہ شاہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن اورٹرائل کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ سپریم کورٹ سے متاثر ہوئے بغیر کارروائی کریں۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ نوٹ کیاگیا ہے کہ تبادلے،تقرراورمعطلی کومسلسل بغیرقواعد کے کیاجارہاہے۔ سپریم کورٹ نے سندھ میں پولیس کی شولڈرپروموشن ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شولڈرپروموشن کیخلاف آئی جی اور چیف سیکریٹری فوری کارروائی کریں، اور اگر افسران کی کمی ہے تو اہل افراد کی ترقیاں کی جائیں۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ سرگودھا میں حکمران جماعت کے رکن نے اسکول ٹیچرپرتشدد کیا، اس حوالے سے عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ جب ڈی پی او نے انکوائری کرنا چاہی تو پنجاب سے گلگت تبادلہ کردیا گیا ، آئی جی پنجاب سرگودھا کا معاملہ ذاتی طور پر دیکھیں۔