پاکستان
12 مارچ ، 2012

کرم ایجنسی: مسافر کوچ پر بم حملہ،2افراد جاں بحق 17زخمی

کرم ایجنسی: مسافر کوچ پر بم حملہ،2افراد جاں بحق 17زخمی

پارہ چنار… صدہ کے قریب پیرقیوم میں مسافر کوچ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9خواتین اور 4بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے پاراچنار جارہی تھی جب اس پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :