12 مارچ ، 2012
لاہور… نیشنل سیونگزکے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ نے حکومت کو سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کمرشل بنکوں کی طرح خودمختاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور اسٹاک ایکسچینج میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظفرشیخ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بانڈز کی ٹریڈنگ کرا کے پیسے حکومت کو دے سکتے ہیں۔ حکومت قومی بچت کو طویل مدتی اسکیموں کی اجازت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1984میں ان کا پورٹ فولیو 20 ارب تھا جو آج بڑھ کر 2040ارب روپے ہو چکا ہے۔ مرکز قومی بچت آئندہ دو برسوں میں کمپیوٹرائزیشن اور آٹومیشن کا کام بھی مکمل کر لے گی۔ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کر اگلے ماہ سے ہفتہ قومی بچت منایا جائے گا ڈی جی نیشنل سیونگز کا کہنا تھا کہ حکومت کو دس ہزار روپے کے بانڈ کے اجراء کی سفارش بھجوا دی ہے۔