12 مارچ ، 2012
اسلام آباد…سینیٹ میں چیئرمین کے عہدے کیلئے نیر بخاری اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صابر بلوچ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ کاغذات کی پڑتال کے دوران انکے کاغذات درست پائے گئے جبکہ انکے مقابلے میں کسی اور نہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد نیر بخاری چیئرمین سینیٹ اور صابر بلوچ ڈپٹی چئرمین منتخب قرار پائے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اپوزیشن جماعتیں فیصلہ کر چکی تھیں کہ ان عہدوں کے لئے کسی کو نامزد نہیں کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ سہ پہر 3بجے سیشن شروع ہونے پر دونوں نومنتخب عہدیداران حلف اٹھائیں گے۔