30 جون ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں جابحق افراد کی تعداد11ہو گئی ہے،متعدد زخمیوں میں اب بھی چند افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 40کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو یہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیاتھا، گاڑی میں مارٹر گولے بھی رکھے گئے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعدحملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو ا ۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔