30 جون ، 2013
کوئٹہ …،سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاوٴن میں امام بارگاہ مسجدابوطالب کے قریب ہونے والے دھماکے میں اب تک 28افرادجاں بحق اور 60سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جس میں نو خواتین اور تین بچے شامل ہیں،ادھر جیو نیوز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اتوار کی شب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او کوئٹہ نے مزید کہا کہ جاں بحق افرادکی لاشیں شناخت کے بعدلواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ خودکش حملہ آورکاسراوردیگراعضاء قبضے میں لے لیے ہیں۔دھماکے میں جاں بحق افرادمیں 3بچے اور نو خواتین بھی شامل۔خود کش حملہ آور کے سائیکل پردھما کے کی جگہ پہنچنے کی اطلاع ہے۔فی الحال تصدیق نہیں کیاجاسکتاکہ خودکش حملہ آورموقع پرکیسے پہنچا۔دھماکے سے کئی دکانوں اورمکانات کوشدید نقصان پہنچا ہے ۔ خود کش حملہ آورکوروکنے کی کوشش کی گئی۔ روکنے پرخودکش حملہ آور نے خودکودھماکے سے اڑالیا ۔دریں اثناء ادھر سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے سر سے ایسا لگتا ہے کہ وہ ازبک ہے، اس حوالے سے مزید تحقیق جاری ہے۔