12 مارچ ، 2012
ایبٹ آباد … ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کی چار دیواری گرانے کے بعد بلال ٹاوٴن سے سیکیورٹی بھی ہٹالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کی چار دیواری بھی مکمل طور پر گرادی گئی ہے اور اس کے بعد بلال ٹاوٴن کے علاقے سے سیکیورٹی کو بھی ہٹالیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کی عمارت کو بھاری مشینری کے ذریعے گرادیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ سے حاصل ہونے والا ملبہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ملحق طالبات کے زیر تعمیر ہاسٹل میں استعمال کیا جائے گا۔