12 مارچ ، 2012
اسلام آباد … بجلی گھروں کو خام تیل کی فراہمی میں سالانہ 10 ارب روپے کی چوری ہوتی ہے جس کے تدارک سے بجلی کی لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ پلاننگ کمیشن ذرائع کے مطابق بجلی گھروں کو خام تیل کی فراہمی میں چوری کا خاتمہ کرنے سے اضافی 200 میگاوا ٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں تقریباً 80 فیصد بجلی کی تیاری خام تیل اور گیس سے کی جاتی ہے جس کے باعث پیداواری لاگت کافی زائد ہے جبکہ بجلی گھروں کی خراب کارکردگی اور خام تیل کی چوری اس صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں 20 ہزار میگاواٹ بجلی تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس میں سے 13 ہزار میگاواٹ بجلی خام تیل سے پیدا کی جاسکتی ہے۔