01 جولائی ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوان افسروں کو فارغ کردیا جائے، وزارتیں شفافیت اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں، وفاقی وزرا اور وفاقی سیکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ بدعنوانی اور غیر شفافیت کی کوئی گنجائش نہیں،وزارتیں شفافیت اور قانون کی حکمرانی کویقینی بنائیں،کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،انتظامی عہدوں پر اہل اور اچھی شہریت کے حامل افسران تعینات کئے جائیں۔خط میں مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ بدعنوان اور نااہل افسران بہتر گورننس نہیں دے سکتے،بہتر کارکردگی کیلئے ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔