پاکستان
01 جولائی ، 2013

ثاقب باکسر کی ہلاکت کیخلاف ریلی ، شرکاء رینجرز سے مذاکرات پر آمادہ

ثاقب باکسر کی ہلاکت کیخلاف ریلی ، شرکاء رینجرز سے مذاکرات پر آمادہ

کراچی…ثاقب باکسر کی ہلاکت کیخلاف لیاری کے علاقہ مکینوں کی ریلی میں شریک مظاہرین رینجرز حکام کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں تاہممظاہرین کاڈی جی رینجرز آفس کے باہر دھرنا اب بھی جا ری ہے۔دھرنے سے شاہین کمپلیکس،وزیر اعلیٰ ہاوٴس اور گورنر ہاوٴس جانیوالے راستے مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ، ضیا الدین روڈ،برنس روڈ اور اطراف میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔شرکاء لیاری میں جاں بحق ہونیوالوں کی تصویریں اوربینرزاٹھائے ہوئے ہیں۔ ریلی میں بچوں اورخواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے ۔

مزید خبریں :