کاروبار
12 مارچ ، 2012

بھارت کی کپاس کی برآمد پر پابندی ختم، پاکستانی برآمد متاثر ہونیکا خدشہ

بھارت کی کپاس کی برآمد پر پابندی ختم، پاکستانی برآمد متاثر ہونیکا خدشہ

کراچی … بھارت کی جانب سے کپاس کی برآمد پر پابندی اٹھائے جانے کی وجہ سے پاکستان سے کپاس کی کروڑوں ڈالرکی برآمد متاثر ہوسکتی ہے۔ ایک ہفتے قبل بھارت کی جانب سے لگائی گئی کپاس کی برآمد پر پابندی گزشتہ روز اٹھا لی گئی۔ بھارت کے پابندی اٹھانے کے بعد کپاس کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ نیو یارک کاٹن ایکس چینج میں کپاس کی قیمت 1 فیصد کم ہوکر 88 ڈالر 81 سینٹس فی پاوٴنڈ ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق کپاس کی قیمت میں کمی سے پاکستانی کپاس کی برآمدات متاثر ہوں گی، پاکستان کروڑوں ڈالر مالیت کی کپاس اور دھاگا برآمد کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے نے کپاس کی خریداری مہنگے داموں کی جبکہ اب کپاس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

مزید خبریں :