پاکستان
12 مارچ ، 2012

بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈئیر علی خان کا ٹرائل روک دیا گیا

بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈئیر علی خان کا ٹرائل روک دیا گیا

راولپنڈی … بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈیئر علی خان کا ٹرائل طبی بنیادوں پر روک دیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر علی خان کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بریگیڈیئر علی خان کیس میں اے ایف آئی سی میں ان کے معالج کو تمام میڈیکل رپورٹس کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔ بریگیڈیئر علی خان کو جس کمرے میں رکھا گیا اس میں کوئی کھڑکی یا روشندان موجود نہیں۔ تازہ ہوا کیلئے ایئرکنڈیشنر چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی بیماری بڑھ رہی ہے انہیں چہل قدمی کی بھی اجازت نہیں۔

مزید خبریں :