04 جولائی ، 2013
شیخوپورہ…ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ کے نرسری وارڈ میں آگ لگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔اسپتال کے نرسری وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں بھگڈر مچ گئی اور ماوٴں نے اپنے شیر خوار بچوں کو فوری طور پر وارڈ سے باہر نکالا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا، اسپتال کا الیکٹریشن جھلس گیا۔