12 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکی ریاست ٹیکساس کے کئی علاقے بدترین خشک سالی کا شکار ہیں، ٹیکساس کے کئی علاقوں میں کئی ماہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں، وہارٹن، کولوراڈو، ماٹا گورا میں بارشیں نہ ہونے سے دریا خشک ہورہے ہیں۔ دریا کو کنٹرول کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کم پانی کی وجہ سے چاول کی فصلو ں کو مناسب پانی نہیں دیا جاسکے گا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ سیزن کے شروع میں اس طرح پانی کی قلت چاول کی فصل کے لئے خطرے کی بات ہے۔