13 مارچ ، 2012
کراچی....کراچی میں ماری پور روڈ پر مچھر کالونی کے قریب پیڈسٹرین برج گرگیا۔برج گرنے سے ٹریفک معطل ہوگیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔عینی شاہدین کے مطابق پل ٹرالر پر رکھے سامان سے ٹکرانے سے گرا۔ پل گرنے کے باعث ماری پور سے گل بائی تک ٹریفک جام ہوگیا اور ماری پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کراچی پورٹ سے رات گئے نکلنے والا ہیوی ٹریفک رک گیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ پل ایک مرتبہ پہلے بھی گرچکا ہے۔