پاکستان
05 جولائی ، 2013

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کر دی، نسٹ کا پہلا نمبر

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کر دی، نسٹ کا پہلا نمبر

اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مختلف شعبوں کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی جاری کردی ، نسٹ یونیورسٹی کا پہلا نمبر رہا جب کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ملٹری اکیڈمی کاکول، این ای ڈی کراچی اور پاکستان نیول اکیڈمی کراچی جیسے معروف تعلیمی ادارے بروقت تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ سے درجہ بندی میں شامل ہی نہیں ہوسکے۔ اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری نے یونیورسٹیز کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی۔بڑی یونیورسٹیز کی کیٹی گری میں اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی نے جھنڈے گاڑے جبکہ پنجاب یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی۔درمیانی یونیورسٹی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد اول رہی، گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کا دوسر ا نمبر رہا۔ چھوٹی یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف فیصل آباد اول جبکہ بیکن نیشنل یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ زرعی شعبے میں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سر فہرست رہی جبکہ پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی راولپنڈی دوسرے نمبر پر رہی۔ انجینئرنگ شعبے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد کا پہلا اور یو ای ٹی لاہو ر کا دوسرا نمبر رہا۔بزنس کے شعبے میں میدان لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس نے مار لیا جبکہ آئی بی اے کراچی کی دوسری پوزیشن رہی۔ طب میں آغا خان یونیورسٹی سر فہرست رہی جبکہ یونی رسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کا دوسرا نمبر رہا۔ ۔ خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی، غلام اسحاق خان یونیورسٹی صوابی، یو ای ٹی پشاور اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور نے بھی نمایاں مقام حاصل کیا۔ 27 تعلیمی ادارے بروقت تفصیلات نہ دینے کی وجہ سے درجہ بندی میں شامل ہی نہیں ہو سکے۔

مزید خبریں :