13 مارچ ، 2012
ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کپتان مہندار سنگھ دھونی نے ٹاس ہارنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پہلا بیٹنگ کرنا بھی کوئی بری بات نہیں۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ گوتم گمبھیر، سچن ٹنڈولکر، ورات کوہلی، روہیت شرما، سریش رائنا، مہندرا سنگھ دھونی، رویندر جدیجا، عرفان پٹھان، روی چندرن ایشوین، پراوین کمار اور ونے کمارجبکہ سری لنکن ٹیم میں تلک رتنے دلشان، جے وردنے، کمار سنگاکارا، دنیش چندیمل، اوپول تھرنگا، کاپو گیدارا، لاہیرو تھیریمانے، فرویز مہاروف، نووان کولاسیکارا، سورنگا لکمال اورسیکوگا پرسنا۔ایونٹ کے افتتاحی میں میچ میں پاکستان نے میزبان ملک بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔