کھیل
13 مارچ ، 2012

گمبھیر اور کوہلی کی ریکارڈ شراکت، سری لنکا کو 305رنز کا ہدف

گمبھیر اور کوہلی کی ریکارڈ شراکت، سری لنکا کو 305رنز کا ہدف

ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں گمبھیر اور کوہلی کی ریکارڈ شراکت کے باعت بھارت نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے305رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 304رنز بنائے۔ سری لنکن کپتان جے وردنے نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور19 کے مجموعی اسکور پر صرف 6 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ گوتم گمبھیر اور ورات کوہلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 205 رنز بنائے، جو ایشیا کپ میں دوسری وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل بھارت ہی کے وریندر سہواگ اور سریش رائنا نے 2008 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف 198 رنز بنائے تھے۔ گوتم گمبھیر 100 اور ورات کوہلی 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دھونی 46اور سریس رائنا 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مہاروف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :