13 مارچ ، 2012
ٹوکیو…جاپان میں جنوبی پریفکچر میں موجود آتش فشاں Sakurajima نے لاوا اگلنا شروع کردیا۔ جاپا نی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے دوسرے روز لاوا اگل رہے ہیں، جس سے گرم آگ اور پتھر تقریبا 50 سینٹی میٹر تک اچھل کر برس رہے ہیں، اس بار اتش فشاں کا لاوا اگلنا 2009 کے بعد سے بہت طاقتور ہے، آتش فشان کے لاوا اگلنے کے عمل کے بعد سے احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئی ہیں۔