کھیل
17 جولائی ، 2013

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دیدی

 دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دیدی

گیانا…ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 37 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 232 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 195 رنز پر آل آوٴٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید نے 54 اور عمر اکمل نے 50 رنز اسکور کیے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے نارائن نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وکٹ پرنمی تھی جس کاہم فا ئدہ نہیں اٹھاسکے، غلط شاٹس کا انتخاب پاکستان کی شکست کاسبب بنا، مسلسل وکٹوں کے گرنے سے ہدف کا تعاقب مشکل ہوا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا پرویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان کالی آندھی نے پاکستان کو جیت کے لیے 233رنز کا ہدف دیا۔اس سے قبل گرین شرٹس قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین قائد وائن براووکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو54،کپتان وائن براوو43،چارلس 31اور پولارڈ30 رنز بناکر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفرید ی نے آج بھی شاندار بولنگ اور دو وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ سعید اجمل نے دو اور محمد عرفان اور اسد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :