دنیا
14 مارچ ، 2012

لیون پنیٹا کرغیزستان پہنچ گئے،فوجی اڈے سے متعلق حکام سے ملاقاتیں

لیون پنیٹا کرغیزستان پہنچ گئے،فوجی اڈے سے متعلق حکام سے ملاقاتیں

بشکک . . . . . بشکک میں لیون پنیٹا نے اپنے کرغیز ہم منصب طلائی بیگ عمرالیف اور دیگرحکام سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں امریکی افواج کے زیرِ استعمال مناس کے ہوائی اڈے کی لیز میں توسیع کے حوالے سے گفت گو کی۔ جس کیلیز 2014ء میں ختم ہورہی ہے اور امریکی حکام اس مدت کے بعد بھی اسے اپنے استعمال میں رکھنا چاہتے ہیں۔ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرغیزسیکریٹری دفاع نے کہا کہ مناس کا ہوائی اڈے ایک شہری اور تجارتی ایرپورٹ ہے جبکہ کرغیزصدرالماس بیگ اتم بایوف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ہوائی اڈیکی لیزمیں توسیع کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ امریکامناس ایرپورٹ کوافغانستان میں تعینات فوجیوں کی آمد و رفت اور رسد کی فراہمی کے لیے استعمال ہورہاہے۔جبکہ ہوائی اڈے پر جنگی طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرنے والے جہازوں کا بیڑہ بھی تعینات ہے۔

مزید خبریں :