14 مارچ ، 2012
واشنگٹن. . . . . امریکیوں کی اکثریت نے یہ رائے دی ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے شواہد مل جائیں تو امریکا کو ایران پر حملہ کردینا چاہییے ۔غیر ملکی خبرایجنسی نے سروے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ 62 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے شواہد مل جائیں تو امریکا کو ایران پر حملہ کردینا چاہییے۔ چاہے اس سے تیل کی قیمتیں کتنی زیادہ ہی کیو ں نہ ہوجائیں۔ایرا ن کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے جبکہ امریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تمام آپشن زیر غور ہیں ہی کیو ں نہ ہوجائیں۔ایرا ن کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے جبکہ امریکی صدر اوبامہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تمام آپشن زیر غور ہیں۔