دنیا
14 مارچ ، 2012

برطانوی عوام افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،ڈیوڈ کیمرون

برطانوی عوام افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،ڈیوڈ کیمرون

واشنگٹن… برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ عوام افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون امریکا کے تین روزہ دورے پر واشنگٹن میں ہیں ،جہاں وہ صدر براک اوباما سے افغانستان کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔توقع ہے کہ دونوں رہنما آئندہ سال افغانستان کی سکیورٹی فورسز کو جنگی کارروائیوں کی کمانڈ سونپنے پر متفق ہو جائیں گے جو پہلے سے اعلان کردہ منصوبے سے ایک سال پہلے ہے۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں افغانستان کا مسئلہ سرفہرست رہے گا۔توقع ہے کہ برطانوی اور امریکی فوج سال دو ہزار چودہ کے اختتام پر افغانستان سے نکل جائے گی۔

مزید خبریں :