دنیا
21 جولائی ، 2013

چاند کے جنوبی پول کیلئے دنیا کے پہلے پرائیویٹ مشن کا اعلان

واشنگٹن…جنگ نیوز…چاند کے جنوبی پول کیلئے دنیا کے پہلے پرائیویٹ مشن کا اعلان کر دیا گیا۔ گذشتہ دنوں مشن کے روح رواں انٹرنیشنل لونر آبزرویٹری ایسوسی ایشن اور مون ایکسپریس نے مشن کا اعلان کیا۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ا یک پرائیویٹ مشن ہے جس کے ذریعہ عام لوگوں کو چاند سے آن لائن تصاویر کے حصول کی سہولت میسر ہو گی۔ مون ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رابرٹ رچرڈزنے کہا کہ مشن چاند کے غیر دریافت شدہ حصوں پر اترنے کے تاریخی مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشن کامیاب ہو گیا تو آئی ایل او پہلی پرائیویٹ ٹیلی سکوپ ہو گی جو چاند کی سطح سے کام کرے گی اور انٹرنیٹ کے ذریعہ تمام ریسرچرز، ایجوکیٹرز اور جنرل پبلک کو دستیاب ہو گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے سٹیزن سائنس، عوامی شراکت اور بین الاقوامی شراکت کا نیا ماڈل وجود میں آئے گا۔

مزید خبریں :