دنیا
21 جولائی ، 2013

عمرہ ویزہ جاری کرنے کی تاریخ میں 15رمضان تک توسیع کا فیصلہ

ریاض…جنگ نیوز… عمرہ ویزا کی تاریخ میں توسیع کے باعث ایک لاکھ سے زائد اضافی زائرین سعودی عرب آئینگے۔ اتوار کو سعودی عرب میں مقیم ماہر حج و عمرہ امور احمد شیخ بفاقی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ جاری کرنے کی تاریخ میں 15رمضان تک توسیع کا فیصلہ کیا، جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد اضافی زائرین سعودی آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عمرہ، ٹور آپریٹرز حکومتی فیصلے کے باعث پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں اضافی درخواستیں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں تعمیراتی کام کی وجہ سے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب وزارت حج نے تمام ٹور آپریٹرز کو کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں ان کی کارکردگی کو ماینٹر کیا جائیگا۔ ایک ہزار ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو زائرین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ بھی لے گی۔

مزید خبریں :