پاکستان
14 مارچ ، 2012

استثنیٰ آصف زرداری کو نہیں، صدر زرداری کو حاصل ہے، اعتزاز احسن

استثنیٰ آصف زرداری کو نہیں، صدر زرداری کو حاصل ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کیس سے متعلق تفصیلی موٴقف 19مارچ کو پیش کرینگے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے آر یا پار کا کبھی نہیں کہا ، خط لکھاجاسکتاہے یانہیں لکھاجاسکتا،ہم نے ابھی صفائی پیش نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہمارا موقف نہیں سنا اور دوسرا حکم سنا دیا، ہمارے موقف میں شکوہ ضرورآئیگاکہ صفائی پیش نہیں کی اورایک اورحکم آگیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعیظم ایک بڑاآئینی عہدہ ہے،جج بھی بڑا آئینی عہدہ ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ استثنیٰ آصف زرداری کو نہیں، صدر زرداری کو حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال ایک کروڑ 23لاکھ روپے ٹیکس دیا، ود ہولڈنگ ٹیکس اسکے علاوہ دیا ،جس کی درست رقم یاد نہیں۔

مزید خبریں :